Government of the Punjab
Specialized Healthcare & Medical Education Department

Government of the Punjab

A state-of-the-art Jinnah Burn & Reconstructive Surgery Centre (JB&RSC) has been functioning since 2014 at AlIama Iqbal Medical College / Jinnah Hospital, Maulana Shaukat Ali Road Lahore mutually funded by Pakistan Bait-ul-Mal, Government of Pakistan and Government of Punjab.

There are only 3 well-equipped modern facilities in Government hospitals of the province which can offer specialized treatment facilities to major burn victims. JB&RSC with bed capacity of 78 was the first step to bridge the gap in the existing health care delivery infrastructure where facilities for the care of accidents and trauma cases are available apart from burn injuries.

The instant project presents firm commitment of the Government to provide quality and prompt health care facilities to the cases of burn victims by ensuring their complete rehabilitation so that they become a useful member of the society once again.

خوابوں کا سفر

یہ ادارہ پروفیسر معظم نذیر تارڑ کا ایک خواب تھا جس کی تکمیل میں پاکستان بیت المال اور پنجاب حکومت نے عملی اقدام اٹھائے۔ 1241.997 ملین روپے کی لاگت سے یہ ادارہ 9 نومبر 2014 کو مکمل ہوا۔ پروفیسر معظم نذیر تارڑ اس کے پہلے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نامزد ہوئے۔ آپ کی بصیرت اور رفقاء کی شب و روز محنت سے یہ ادارہ پاکستان کے صف اول کے اداروں میں شامل ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی اداروں اور ماہرین کے اشتراک سے دنیا بھر میں پلاسٹک سرجری اور برن کے شعبہ میں یہ ادارہ مقبولیت کی معراج پر ہے۔

اس ادارے کی نمایاں خصوصیات میں ایکسیڈنٹ، کینسر، اعضاء کی پیوند کاری (Replantation) اور جلے ہوئے مریضوں کا علاج شامل ہے۔ اس کے علاوہ ناگہانی آفات اور ملک میں ہونے والے بڑے حادثات میں اس ادارے کی خصوصیات کی وجہ سے اسے اپنے ہمیشہ صف اول میں شامل کیا جاتا ہے۔ حکومتی اداروں کے علاوہ قومی اور بین الاقوامی NGO کے ساتھ مل کر یہ ادارہ اب تک لاکھوں مریضوں کو فائدہ پہنچا چکا ہے۔

طبی میدان کے علاوہ شعبہ پلاسٹک سرجری میں پاکستان کے سب سے زیادہ پلاسٹک سرجن بانی اور ادارے کی مرہون منت ہیں اور یہ پاکستان کا واحد ادارہ ہے جہاں پر جدید تحقیقاتی کام تربیتی ورکشاپ، Stemcell Lab، Microsurgery Skill Lab میں مستقبل کے معماروں کی تربیت کی جاتی ہے۔

بانی کے خوابوں کا سفر اب بھی اسی ولولے اور جوش و خروش سے جاری ہے۔ خدا اس ادارے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔

(آمین)